In this, we will share deep quotes in Urdu with deep Urdu Poetry. You can read and share it with your loved one.
اب تو بے معنی سا لگتا ہے
لوگوں کا آنا ،جانا ، بدل جانا ، اکتا جانا ، بیزار ہوجانا اور چھوڑ جانا
لوگوں کی خوشیوں سے حسد نہ کریں ، کیوں کے آپ نے ان کے حصّے کے غم بھی تو نہیں دیکھے
چاہتوں کا مان رکھا کریں پچھتاوے کام نہیں آتے
محبت لاکھ قیمتی سہی مگر عزت انمول ہوتی ہے
نوکِ قلم سے نکلنے والا ہر تخلیقی شاہکار وسیع و عمیق اور شعوری و جدانی مطالعے کی روشنائی سے مرقوم ہوتا ہے۔
خلوص لفظوں کا محتاج نہیں عمل سے خود بخود ظاہر ہوجاتا ہے ۔
زندگی صبر ، تحمل اور برداشت کے ساتھ کافی آسان ہوجاتی ہے ۔ اگرچہ یہ بہت مشکل ہے
ذہنی یکسوئی بھی الله تعالی کی خاص عطا اور بیش بہا انعام ہے
ہر ایک کام کرنے والا کسی ایک کام میں نام نہیں بنا سکتا
زندگی کے ہر معاملے میں مفاہمت ممکن ہے مگر عقائد میں نہیں
حالات سے سمجھوتہ کرنا بزدلی نہیں ہوتا، بلکہ جدوجہد ترک کرنا مایوسی اور بزدلی کی علامت ہے۔
Deep quotes about life in Urdu
اگر آپ کسی کے دل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کی بات توجہ سے سنا کریں۔
اگر کوئی بات سمجھنا ہی نہ چاہے تو ہزار دلیلوں کی موجودگی میں بھی اسے بات سمجھائی نہیں جا سکتی
دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرلینا انسان ہونے کی نشانی ہے
علم کی بلند و بالا موجیں تخیلات کے گہرے سمندر سے ابھرتی ہیں۔
جب ہم یقین کر لیتے ہیں تو لوگ بدل جاتے ہیں
من چاہا نہ ملے تو رب چاہے کو دل و جان سے تسلیم کر لیں کیونکہ بنانے والے کو زیادہ بہتر پتہ ہوتا ہے میری چیز کس کے ساتھ بہترین رہے گی
تخیلات کے جہان میں بلند پرواز کے لیے گہرا مشاہدہ اور وسیع مطالعہ انتہائی ضروری ہے
Gehree Alfaz Urdu
جہاں تک آپ کے بس میں ہو خود کوشش کریں، جو چیز آپ کے بس میں نہیں اسے رب کریم پر چھوڑ دیں اور اپنی کوشش اور توکل سب کے پھل کے لئے رب سے امید رکھیں ۔
عزت شیشہ ہوتی ہے اور باہر پتھر بہت ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کرو کہ کس منزل کو جاتا ہے لیکن اگر منزل خوبصورت ہے تو راستے کی پرواہ نہ کرو۔۔۔
جو اچھی بات سنو، لکھ لو۔ جو لکھو، اسے یاد کرلو۔ یاد کرلو، اسے بیان کرو۔ جوبیان کرو، اسے کرکے دکھاو
عالم کا آرام کرنا جاہل کی عبادت سے بہتر ہے۔
جس لمحے آپ نے سوچا کہ ہار کی صورت میں کیا کریں گے تو آپ شکست کھا گئے۔
عالم کا امتحان اس کے علم کی کثرت سے نہیں ہوتا بلکہ دیکھناچاہیے کہ وہ فتنہ انگیز باتوں سے کیسے بچتاہے
Best Deep Motivational Quotes Urdu
کامیابی کا معیار دولت نہیں انسان دوستی ہے
سیکھنے کے لیے یہ جاننا ضروری نہیں کہ بتانے والے کا اس پر کتنا عمل ہے ۔
چاہت کا معیار حسن نہیں اچھے اخلاق ہوتے ہیں۔۔۔
جذبہ عورت کا وہ ہتھیار ہے جسے مہارت سے استعمال کرے تو اس کا وار بہت کاری اور مؤثر ہوتا ہے
نصیحت کیجئے،
مگر نصیحت شرمندہ کرنے کے لئے نہ ہو،
مقصد دستک دینا ہو،
دروازہ توڑنا نہیں
کسی کا اعتبار وہ دولت ہے جسے پاکر انسان محبتوں کی دولت سے مالامال ہو جاتا ہے۔
خاموشی ایک عظیم نعمت ہے،خاص طور پر اس وقت جب اختلافات بہت زیادہ ہوں،آوازیں بلند ہوں،علم کی کمی ہو اوردلیل کی کوئی اوقات نہیں ہو۔
حق کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے
مشکل وقت میں کسی بزدل سے مشورہ لینا بہت بڑی غلطی ہے ۔۔۔
زندگی سسکی سے شروع ہو کر ہچکی پر ختم ہونے والا مختصر سفر ہے۔
علم کی بلند و بالا موجیں ہمیشہ تخیل کے سمندر میں رقص کرتی ہیں۔
جہاں غیرت اٹھ جائے وہاں چاردیواری بھی پردہ داری سے معذور ہو جاتی ہے
اپنی سستی اور بے صبری کے نتائج پر قسمت کو قصوروار ٹھہرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا سوائے مایوسی میں اضافے کے۔
جس طرح شبنم كے قطرے مرجھائے پھولوں کو زندگی بخشتے ہیں ، اسى طرح اللہ كا ذكر دلوں كو روشنى بخشتا ہے۔
ذکر اللہ گناہوں سے بچنے میں بھی مدد دیتا اور دل کو ایسا سکون دیتا ہے جو پوری کائنات میں کہیں اور نہیں ملتا!!!
ہمارے ارد گرد بکھرے موتیوں جیسے اقوال
حق کی پہچان الله سبحانہ وتعالی کا بہت بڑا انعام ہے
مایوسی کی انتہا پر امید کی ننھی سی کرن بھی دل میں اجالا کر دیتی ہے
محبت کا جذبہ ڈر سے قوی تر ہوتا ہے
تعلیم کے ساتھ تربیت لازم وملزوم ہیں کسی ایک کو چھوڑ دینا دونوں کی خرابی کا سبب ہے ۔
سب سے بری چیز حالات سےراہِ فرار اختیار کرنا ہے
مہربان ہونے کے لیے امیر ہونا بلکل ضروری نہیں ہے
Deep Quotes in Urdu about life Reality
اگر آدھے لوگ یہ سیکھ لیں کہ اُنہیں دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تو باقی آدھے لوگ سکون سے زندگی گزار سکیں گے
ضرورت پڑنے پر بہانہ اور برے وقت میں طعنہ…
کوئی کتنا ہی اپنا کیوں نہ ہو اکثر مار ہی دیتا ہے
لوگ اپنا اصلی چہرہ صرف دو ہی صورتوں میں دکھاتے ہیں پہلے ؛ جب انہیں معلوم ہوجائے کہ وہ اپنا مطلب پورا کر چکے ہیں-!
اور دوسرا؛ جب وہ یہ جان چکے ہوں کہ وہ اس چیز، مقام یا شخص کو کبھی بھی حاصل نہیں کر سکتے
کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی جب تک ان کے جیسے نہ بن جاؤ انکو سمجھ نہیں آتی
ہر تعلق ہر رشتہ ایک قیمت کا محتاج ہوتا ہے جس دن آپ وہ قیمت ادا کرنے سے انکار کر دیں گے تعلق ختم ہو جائے گا
انسان کیچڑ میں گرنے سے اتنا گندہ نہیں ہوتا جتنا بد اخلاقی سے ہوتا ہے
دنیا جینے جیسی چیز نہ بھی ہو۔۔۔ تب بھی ہمیں اُمید کا آخری سِرا نہیں چھوڑنا چاہئے کیونکہ ۔۔۔۔۔ اُس آخری سِرے پر خدا بھی ہو سکتا ہے ۔۔۔ اور مُحبت بھی
محبت کے لیے بے وقوف اور پاگل ہونا ضروری ہے۔ عقلمند لوگ محبت نہیں تجارت کرتے ہیں خسارہ دیکھ کر راستہ بدل لیتے ہیں
تنہا رہنے کی عادت ڈالیں، تاکہ جب کوئی چیز آپ سے دور ہو جائے تو آپ کو زیادہ تکلیف نہ ہو
اپنی خوشیوں کی چابی کسی اور کے ہاتھ میں دو گے تو ہمیشہ تکلیف میں رہو گے۔
آیک غلط شخص کا ساتھ آپ کو
پھول سے دھول کر سکتا ھے جانا
دل میں جو ہے ، وہ سب کچھ نہیں کہا جا سکتا ،اس لیے تو خدا نے آہیں ، آنسو ، لمبی نیند ، ٹھنڈی مسکراہٹ اور ہاتھ کی کپکپاہٹ کو پیدا کیا ہے
میں نے دِلِی صعوبتوں کے بعد یہ جانا کہ دل کی آواز کبھی نہ سنو، اسے دبا دو