جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہی — علامہ اقبال

Jab Ishq Sikhata Hai Adab-e-Khud Agahi

Allama Iqbal

جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہیکھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
عطار ہو رومی ہو رازی ہو غزالی ہوکچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحرگاہی
نومید نہ ہو ان سے اے رہبر فرزانہکم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولیٰہو جس کی فقیری میں بوئے اسد اللہی
آئین جواں مرداں حق گوئی و بے باکیاللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی

Similar Posts