خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریل — علامہ اقبال

Khudi Ho Ilm Se Mohkam To Ghairat-e-Jibril

Allama Iqbal

خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریلاگر ہو عشق سے محکم تو صور اسرافیل
عذاب دانش حاضر سے باخبر ہوں میںکہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیل
فریب خوردۂ منزل ہے کارواں ورنہزیادہ راحت منزل سے ہے نشاط رحیل
نظر نہیں تو مرے حلقۂ سخن میں نہ بیٹھکہ نکتہ ہائے خودی ہیں مثال تیغ اصیل
مجھے وہ درس فرنگ آج یاد آتے ہیںکہاں حضور کی لذت کہاں حجاب دلیل
اندھیری شب ہے جدا اپنے قافلے سے ہے توترے لیے ہے مرا شعلۂ نوا قندیل
غریب و سادہ و رنگیں ہے داستان حرمنہایت اس کی حسینؓ ابتدا ہے اسمٰعیلؑ

Similar Posts