خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے — علامہ اقبال

Khirad Mandon Se Kya Poochun Ke Meri Ibtada Kya Hai

Allama Iqbal

خرد مندوں سے کیا پوچھوں کہ میری ابتدا کیا ہےکہ میں اس فکر میں رہتا ہوں میری انتہا کیا ہے
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
مقام گفتگو کیا ہے اگر میں کیمیاگر ہوںیہی سوز نفس ہے اور میری کیمیا کیا ہے
نظر آئیں مجھے تقدیر کی گہرائیاں اس میںنہ پوچھ اے ہم نشیں مجھ سے وہ چشم سرمہ سا کیا ہے
اگر ہوتا وہ مجذوب فرنگی اس زمانے میںتو اقبال اس کو سمجھاتا مقام کبریا کیا ہے
نوائے صبح گاہی نے جگر خوں کر دیا میراخدایا جس خطا کی یہ سزا ہے وہ خطا کیا ہے

Similar Posts