اثر کرے نہ کرے سن تو لے میری فریاد — علامہ اقبال

Asar Kare Na Kare Sun To Le Meri Faryad

Allama Iqbal

اثر کرے نہ کرے سن تو لے میری فریادنہیں ہے داد کا طالب یہ بندۂ آزاد
یہ مشت خاک یہ صرصر یہ وسعت افلاککرم ہے یا کہ ستم تیری لذت ایجاد
ٹھہر سکا نہ ہوائے چمن میں خیمۂ گلیہی ہے فصل بہاری یہی ہے باد مراد
قصوروار غریب الدیار ہوں لیکنترا خرابہ فرشتے نہ کر سکے آباد
مری جفا طلبی کو دعائیں دیتا ہےوہ دشت سادہ وہ تیرا جہان بے بنیاد
خطر پسند طبیعت کو سازگار نہیںوہ گلستاں کہ جہاں گھات میں نہ ہو صیاد
مقام شوق ترے قدسیوں کے بس کا نہیںانہیں کا کام ہے یہ جن کے حوصلے ہیں زیاد

Similar Posts