دوست غم خواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا — مرزا غالب | Dost gham-khwari mein meri sai farmayenge kya

Dost gham-khwari mein meri sai farmayenge kya

Mirza Ghalib

دوست غم خواری میں میری سعی فرمائیں گے کیازخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیا
بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلکہم کہیں گے حال دل اور آپ فرمائیں گے کیا
حضرت ناصح گر آئیں دیدہ و دل فرش راہکوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا
آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میںعذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا
گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہییہ جنون عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیا
خانہ زاد زلف ہیں زنجیر سے بھاگیں گے کیوںہیں گرفتار وفا زنداں سے گھبرائیں گے کیا
ہے اب اس معمورے میں قحط غم الفت اسدہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں کھائیں گے کیا

Similar Posts