دل مرا سوز نہاں سے بے محابا جل گیا — مرزا غالب | Dil mera soz-e-nihan se be-muhaba jal gaya

Dil mera soz-e-nihan se be-muhaba jal gaya

Mirza Ghalib

دل مرا سوز نہاں سے بے محابا جل گیاآتش خاموش کے مانند گویا جل گیا
دل میں ذوق وصل و یاد یار تک باقی نہیںآگ اس گھر میں لگی ایسی کہ جو تھا جل گیا
میں عدم سے بھی پرے ہوں ورنہ غافل بارہامیری آہ آتشیں سے بال عنقا جل گیا
عرض کیجے جوہر اندیشہ کی گرمی کہاںکچھ خیال آیا تھا وحشت کا کہ صحرا جل گیا
دل نہیں تجھ کو دکھاتا ورنہ داغوں کی بہاراس چراغاں کا کروں کیا کارفرما جل گیا
میں ہوں اور افسردگی کی آرزو غالب کہ دلدیکھ کر طرز تپاک اہل دنیا جل گیا

Similar Posts