تیرے توسن کو صبا باندھتے ہیں — مرزا غالب | Tere tausan ko saba bandhte hain

Tere tausan ko saba bandhte hain

Mirza Ghalib

تیرے توسن کو صبا باندھتے ہیںہم بھی مضمون کی ہوا باندھتے ہیں
آہ کا کس نے اثر دیکھا ہےہم اک اپنی ہوا باندھتے ہیں
تیری فرصت کے مقابل اے عمربرق کو پا بہ حنا باندھتے ہیں
قید ہستی سے رہائی معلوماشک کو بے سرو پا باندھتے ہیں
ذرہ رنگ سے ہیں وا شد گلمست کب بند قبا باندھتے ہیں
غلطی ہائے مضامیں مت پوچھلوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں
اہل تدبیر کی واماندگیاںآبلوں پر بھی حنا باندھتے ہیں
سادہ پرکار ہیں خوباں غالبہم سے پیمان وفا باندھتے ہیں

Similar Posts