نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا — مرزا غالب | Na tha kuchh to khuda tha kuchh na hota to khuda hota

Na tha kuchh to khuda tha kuchh na hota to khuda hota

Mirza Ghalib

نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتاڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
ہوا جب غم سے یوں بے حس تو غم کیا سر کے کٹنے کانہ ہوتا گر جدا تن سے تو زانو پر دھرا ہوتا
ہوئی مدت کہ غالب مر گیا پر یاد آتا ہےوہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا

Similar Posts