Sadness is an integral part of life, teaching us to understand our emotions and face life’s realities. Urdu literature is rich with poignant quotes and poetry that beautifully capture these feelings. For instance:
“Hum ne mana ke taghaful na karoge lekin,
Khaak ho jayenge hum tumko khabar hone take.” Mirza Ghalib Poetry
This couplet reflects the delicate balance between sorrow and hope, encapsulating the ache of unfulfilled love and waiting.
Similarly, another quote gives a profound perspective on sorrow:
“Dukh dard bhi dost ki manind hote hain, jo humein hamari asal pehchan dete hain.”
Urdu’s depth and elegance allow it to express complex emotions with simplicity, resonating with hearts and helping us find meaning in our sadness. These words often provide comfort, showing that sorrow, too, is a step toward understanding and growth. Must Read Famous Deep Quotes
زبردستی کی نزدیکیوں سے
سکون کی دوریاں بہتر ہیں
نصیب میں لکھی گئی اذیتیں
سہے بغیر ہم مر نہیں سکتے
جنہیں احساس ہی نہ ہو
ان کے ساتھ گلے کیسے شکوے کیسے
خاموشیاں بے وجہ نہیں ہوتی
– کچھ درد آواز چین لیتے ہیں
بہت قریب آکہ بتایا اس نے
دورایسے جاتے ہیں
یہ مکافاتِ عمل ہے
رُلایا ہے تو رونا بھی پڑے گا
دھو کے ایسے ہی نہیں ملتے
بھلا کر نا پڑتا ہے لوگوں کا
‘انسانوں پر بھروسہ کر بھی لیا جائے تو وقت اور حالات پر بھروسا نہیں کیا جا سکتا۔ وقت اور حالات وہ چیز ہیں جو ہر جذبہ، ہر رشتہ بدل دیتے ہیں۔
اور کون کہتا ہے کہ وقت کسی کے لئے نہیں رکھتا؟” کبھی کبھی۔۔۔ کسی کسی کے لئے کسی کسی زمانے میں۔۔۔ وقت تھم بھی جاتا ہے۔ اور تھم
کے وہ۔۔۔ انتظار کرتا ہے۔
اپنی بھول بھلیاں میں کھو جانے والے مسافروں کی واپسی کا
زندگی میں جب انسان کو ہدایت مل جائے ، وہ یہ نہ دیکھے کہ کیا کر چکا ہے، بس وہاں سے راستہ بدل لے۔“
سارے خواب پورے نہیں ہوتے اور جب یہ پتا چل جائے کہ کوئی خواب پورا نہیں ہو سکتا تو پھر اس کا پیچھا چھوڑ دینا چاہیے یہ زندگی میں سکون کے لیے بہت ضروری ہے۔
جس کو تم برا سمجھ کر نا پسند کر کے چھوڑ دیتے ہو، اُس کو کوئی دوسرا شخص یا چیز اچھا سمجھ کر قبول کر لیتا ہے۔ کیا کوئی چیز ایک ہی وقت میں اچھی اور بُری ہو سکتی ہے؟ وہ نہ اچھی ہے ، نہ بری، سوائے اس کے کہ تمہاری “میں” نے اسے برا بنادیا ہے کسی دوسرے کی “میں” نے اسے اچھا بنا دیا ہے۔
جب انسان کو اپنی تلاش کے سفر پر نکلنا پڑے تو اُسے تنہا ہی جانا چاہیے۔۔!!
کہتے ہیں خود چھوڑ کر جانے والوں کو کبھی مُڑ کر نہیں دیکھا کرتے اور اگر وہ دیکھ لیں تو ان دیکھا کرتے ہیں کیونکہ جانے والا واپس آ بھی گیا تو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ گیا جن ہواؤں کو دیکھ کر تھا اس کا دل دوبارہ ان ہواؤں میں جاسکتا ہے
غمی کے اقوال زریں اردو می
یادیں عجیب چیز ہیں لوگ ان کو یاد کرنے سے نہیں ڈرتے ، ان کے وار سے خوف کھاتے ہیں ماضی یاد آجانا ایک ال چیز ہے مگر کسی
خاص موقع پر اس یاد کا دل پہ حملہ آور ہو جانا بلکل الگ
دعا کیا کرتی ہے۔؟
آنے والی مصیبت کو روکتی ہے، اور جو مصیبت اتر چکی، اس کو ہلکا کرتی ہے۔
یہ مومن کا ہتھیار ہے، دین کا ستون ہے۔
آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔
انسان کو بولنے سیکھنے میں دو سال لگ جاتے ہیں، لیکن کون سا لفظ کہاں بولنا ہے۔ یہ سیکھنے میں ساری زندگی لگ جاتی ہے۔”
تمہیں یہ یاد رکھنا چاہئیے کہ تم نے ایک نیکی کی ہے، اور اس نیکی کا اجر تمہیں یہاں نہیں ملے گا تو اگلی دنیا میں مل جائے گا۔۔”
خالی سوچنے سے خواب کبھی پورے نہیں ہوتے ۔اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے لگن، اور کامل یقین ہونا چاہیے
زندگی تکلیفوں کا نام ہے ، یہاں خوشیاں آتی ہیں چلی جاتی ہیں، اگر کچھ چھوڑ کے جاتی ہیں تو اداسی۔ یقینا تم بھی اداس ہو، پریشان ہو یا تکلیف میں گھرے ہوئے ہو ، لیکن پتہ ہے ایک بات جو پتھر پر لکیر ہے، جسے لکھ کے اللہ نے تمہیں تھمادیا ہے، جسے کوئی مٹا نہیں سکتا، جو بات کبھی بدلی نہیں جا سکتی ہے ، وہ یہ ہے کہ آنے والا وقت ہمیشہ تمہارے لیے پہلے سے بہتر ہو گا ، پھر چاہے کچھ ہو جائے، تمہیں اللہ پر یقین رکھنا ہے ، تمہاری منزل یقینا بہت خوبصورت ہونے والی ہے۔
جب انسان کو اپنی تلاش کے سفر پر نکلنا پڑے تو اُسے تنہا ہی جانا چاہیے۔۔!!
زندگی صرف سسکی سے شروع ہو کر ہچکی پر ختم ہو جانے والا ایک مختصر ترین عمل ہے جو شروع تو مٹی کے اوپر ہوتا ہے ، لیکن ختم ہمیشہ مٹی کے نیچے ہوتا ہے
Quotes That Make You Cry
کس قدر دلربا ہوتا ہے وہ لمحہ، جب کسی بوجھ سے آپکی روح آزاد ہوتی ہے’ جب ہر وہ پریشانی جو مرجانے کی حد تک عاجز کردے ‘ ختم ہو جائے تو کیسا جانفزا احساس ہوتا ہے۔
خدا بھٹکے ہوؤں کو تب تک راستہ نہیں دکھاتا جب تک کہ خود ان کے دل میں صحیح منزل تک پہنچنے کی لگن نہ ہو ۔۔۔
بعض دفعہ انسان دل کا بوجھ جو اپنوں کے سامنے ہلکا نہیں کرتا غیروں کے سامنے کردیتا ہے_ وہ بھی وہاں جہاں اسے یقین ہو وہ راز دبا رہے گا..
محبت کی بھی قسمیں ہوا کرتی ہیں
کہیں محبت عبادت کے وضو سے پاک ہوتی ہے
تو کہیں محبت، غرض کے کالے بادلوں میں دھندلائی ہوتی ہے
کہیں محبت ہوس کی تپش سے گھبرائی ہوتی ہے
اور کہیں محبت طلب کی پیاس میں بےکل
اور کہیں…..کہیں محبت نفرت کے زہر میں ڈوبی ہوئی.
میری دعائیں اس کی دعاؤں سے ٹکرا گئی ہیں اور اس ٹکراؤ نے قبولیت کا رستہ روک لیا ہے…
اگر ہمیں خالق کے احسانوں کو یاد رکھنے کی عادت نہ ہو تو ہم کسی مخلوق کا احسان بھی یاد رکھنے کی عادت نہیں سیکھ سکتے۔
عورت کی زبان اور مرد کا ہاتھ ایک بار کھل جائے تو اس ڈور کو دوبارہ گرہ نہیں لگائی جاسکتی۔
ہر کھوئی چیز واپس نہیں ملتی۔ اپنے ہاتھوں سے کسی کو کھو دو تو وہ کبھی واپس نہیں ملتا۔
ماں کا حکم’ عزت اور احترام قائم رکھتے ہوئے اگر شوہر اپنی مجبور بیوی کے لیئے دو لفظ بھی بول دے تو عورت جی اٹھتی ہے، زندگی زندہ لگتی ہے۔
Heart Touching Sad Quotes in Urdu
“انا دل کے سامنے آجائے تو دل کا ہر رشتہ ختم کر دیتی ہے، دل سے کہتی ہے میں اکیلی جیتی ہوں تم بھی جی لو”
کتابوں کی خوشبو تو نے نہیں سونگھی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان میں خوشبو نہیں ہوتی.اگر کمرے کے ایک کارنر میں پرفیوم چھڑکی جائے تو وہ فوراً پھیل جاتی ہے مگر کتابوں میں بسی خوشبو وہیں ٹھہری رہتی ہے ایک ہی جگہ,ایک ہی نقطے سے آگے نہیں جاتی.
اس طرح کبھی زندگی بھی جمود کا شکار ہو جاتی ہے.
اس کو سانس ساکن ہونا کہتے ہیں
مہم جوئی اچھی بات ہے ۔ مگر سیدھی سڑک کے ہوتے ہوئے کھٹنائیوں کو راہ گزر بنانے والے ذلیل وخوار ہوں نہ ہوں۔۔۔ بعض اوقات گناہگار ضرور ہوجاتے ہیں۔
یہ زندگی تب بھی فیری ٹیل سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہے جب ہر ساعت ہمیں فضا میں بسی خوشبو محسوس ہوتی ہے…..آسمان شاندار محل کی چھت لگتا ہے اور زمین مخملیں قالین جو ہر نئے قدم پر ایک نئے رنگ میں ڈھلتا ہے….ویرا نے سائی کے کندھے پر سر رکھ دیا اور اسے خاموشی سے سنتی رہی اور سنتے سنتے سوگئی۔ سائی نے اسے ایسے سوتے دیکھا تو چاہا کہ آج کی پوری رات اسے اس انسان کے لئے دعائیں کرتے گزار دینی چاہئے….اور زیر لب دعائیہ نظموں کو ایسے دہرانے لگا کہ وہ نیند سے جاگ نہ جائے لیکن نیند میں ہی سن بھی لے۔
“ویرا!” موت سی برف میں کھلے اکلوتے پھول کی طرح وہ اس احساس کو خاطر میں نہ لائی کہ خزاں میں وہ “اکیلی بہار” ہے۔
میری کہانی کے یہ دو کردار……
طلوع آفتاب سے…..
دوستی میں حرف خاص سے..
Zindagi Sad Quotes
گھر کا صرف نام آسان ہے۔گھر بستے بستے بڑا وقت لگ جاتا ہے۔بہت سی باتوں پر صبر کرنا پڑتا ہے، بہت سی باتوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے۔ صبر، تحمل،برداشت۔۔۔سمجھو گھر بسانے کے گُر ہیں۔
اللہ کی مصلحتیں سمجھ آجائیں تو صحیح
اور نہ سمجھ آئیں تو ضد نہیں کرتے قبول کر لیتے ہیں۔
جو اپنے دل میں اللہ کی محبت کی گرہ باندھ لیتا ہے،اس کی زبان پر لغو باتوں کی گرہ نہیں لگتی.
ہر بات زبان سے کہنا ضروری نہیں ہوتا۔ انسان کا behavior بہت کچھ کہہ جاتا ہے۔
انا کی جنگ میں دل ٹوٹتا ہے گھر ٹوٹتا ہے اور آخر میں انسان ٹوٹ جاتا ہے۔
پرانے دنوں کو یاد نہیں کرتے سر جی ، نئے دنوں میں گُھن لگ جاتا ھے۔
کوئی لڑکی بری نہیں ہوتی۔ بس اس سے کبھی کبھی کچھ ایسا ہو جاتا ہے، جو برا ہوتا ہے، جس پہ اللہ اس سے ناراض ہوجاتا ہے۔ اور جانتی ہو جب ﷲ ناراض ہوتا ہے تو وہ کیا کرتا ہے؟‘‘
’’کیا؟‘‘
’’جب وہ ناراض ہوتا ہے تو انسان کو اکیلا چھوڑ دیتا ہے اور جانتی ہو کہ اکیلا چھوڑنا کیا ہوتاہے؟ جب بندہ دعا مانگتا ہے تو وہ قبول نہیں ہوتی۔ وہ مدد مانگتا ہے تو مدد نہیں آتی۔ وہ راستہ تلاشتا ہے تو راستہ نہیں ملتا۔‘‘
“جنت کے پتے”
“اگر انسان کو زمین پر پیر مار کر اور سینہ تان کر چلنے کی عادت ہونا, تو زندگی کہیں نہیں ہوتی. صرف موت ہوتی ہے”
“ماں کا رنگ روپ، آواز، انداز، کردار و اخلاق خواہ جیسا بھی ہو،بچے کے لیےاس کی پہلی پہچان اس کے وجود سے اُٹھتی مہک ہوتی ہے۔ دنیا کے ہر بچے کی پسندیدہ خوشبوماں کے پسینہ کی بوہوتی ہے۔ “
محبت وسوسوں کا آئینہ ہوتی ہے جس زاویے سے بھی اس کا عکس دیکھیں کوئی نیا وسوسہ کچھ الگ ہی خدشہ سر اُٹھاتا ہے،
زندگی میں ایسے بہت سے مقامات آتے ہیں جہاں دل کو مارنے ہی میں عقلمندی ہوتی ہے۔ ہر بار دل کی ماننے والے اکثر نقصان اٹھاتے ہیں۔ کیونکہ دل کے فیصلے جذباتیت کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہوتے۔
میں جس سے محبت کرتا ہوں اُسے خوش رکھ نہیں پاتا کیا یہ صرف میرا المیہ ہے یا ہر محبت کرنے والے کا۔
عورت کی زبان اور مرد کا ہاتھ ایک بار کھل جائے تو اس ڈور کو دوبارہ گرہ نہیں لگائی جاسکتی۔
امید کے پودے کو پانی دیتے رہنا چاہیے اور اس سے اتنا تناور درخت تیار کر لینا چاہیے کہ مایوسی کا جنگل دور دور تک. اگنے ہی نہ پاۓ۔
اتنی فکر تو صرف اللہ کو اپنے بندے کی ہوتی ہے۔ بندے بندوں کی فکر کرنے لگیں تو ساری لڑائی ہی ختم ہو۔
Sad Quotes About Life
عورت کے لئے شناخت اور وفا کا بھرم قائم رکھناکتنا مشکل کام ہوتا ہے،ساری عمر گزر جاتی ہے اس بھرم کو قائم کرنے میں مگر زمانہ ایک لمحے میں اس بھرم کو ملیا میٹ کر دیتا ہے، عورت کی ساری وفاؤں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے۔
میرا گناہ یہ ہے کے میں ایک مرد سے محبت کرتی ہوں۔
صرف اتنی محبت کے اسے نہ دیکھوں تو مجھے بینائی کی ضرورت نہیں ، اسکی آواز نہ سنوں تو مجھے سماعت سے غرض نہیں۔ وہ مبہم سا مسکرادے تو میری روح سینے سے کھنچ لیتا ہے۔
وقت۔ ۔ ۔ جو کبھی تو گزرنے میں ہی میں نہیں آتا اور کبھی یوں گزرتا ہے کہ پتہ تک نہیں چلتا۔۔۔ اور اس کے گزر جانے کے بعد انسان اس کے چھوڑے ہوئے خس و خاشاک چنتا رہ جاتا ہے۔
” دوستی ہنسی ہوتی ہے _ دو آنکھوں سے بہنے والا ایک آنسو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوشی ہوتی ہے ، دوستی سرگوشی ہوتی ہے ، دوستی راز ہوتی ہے ۔۔
دوستی کتاب ہوتی ہے ، نصاب زندگی کا سب سے حسین باب ہوتی ہے
“جھوٹ بولنا صرف پہلی بار آسان لگتا ہے، اس کے بعد مشکل ہی مشکل ہوتی ہے اور سچ بولنا پہلی بار مشکل اس کے بعد آسانی ہی آسانی ہوتی ہے۔
جب انسان اپنی زندگی کا پہلا بے لوث سجدہ خالص اللہ کی رضا مندی کے لئے کرتا ہے تو زمین پر ماتھا ٹیکتے ہی اس کے ماضی کے تمام گُناہ مِٹ جاتے ہیں.
اپنے غموں کو پہاڑ کیوں بنا لیتے ہو؟ صبر کو آگ کے دریا میں کیوں بدل دیتے ہو؟ نہ گھونٹ بھر سکتے ہو نہ پار کر سکتے ہو. اتنے کمزور تو پیدا نہیں کئے گئے تم. پوری عقل اور ساری سمجھ تو دی گئی ہے تمہیں. ساری نشانیاں اور علم. پھر کہاں گم ہو؟ کیوں بھٹک رہے ہو؟
بہت سے دکھ ہماری قسمت میں لکھے ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں ملنے ہوتے ہیں۔ بعض سچائیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ چاہے ہمیں جتنی بھی ناگوار لگیں مگر ہمیں انہیں قبول کرنا پڑنا ہے۔
بہت سے اچھے لوگوں کو ہم محض اپنی اَنا کی خاطر ناقدری کی دھول میں رول دیتے ہیں…..
مرد اتنا مضبوط نہیں ہوتا ۔ وہ سب سے پہلے لڑکی کی خوبصورتی پر ہی پھسلتا ہے. یہ محبت وحبت تو بہت بعد کی چیز ہے۔
Sad Love Quotes
مائیں ولی اللّہ نہیں ہوتیں……مگر ولی اللّہ کو پیدا ضرور کرتی ہیں۔
دھوکا کھائے بنا دھوکے کا مطلب سمجھ نہیں آتا۔