50+ Best Sad Poetry in Urdu Text

Sad Poetry in Urdu Text Copy Paste

Heart touching Sad poetry(sad Shayari) gives words to silent feelings. Sometimes pain stays hidden in the heart, and poetry becomes the only way to express it. Here you will find a collection of sad poetry in Urdu text written for emotional moments, lonely nights, broken feelings, and deep thoughts. These lines are simple to copy, read, and share on WhatsApp or social media.

‏آخر کیوں نہ سزا ملتی ہمیں محبت کی
ہم نے بھی بہت دل توڑے تیری خاطر

ہمیں جلدی بچھڑنا پڑ گیا تھا
ہمارے پاس باتوں کی کمی تھی

رخصت یار کا منظر بھی کیا منظر تھا
ہم نے خود کو خود سے بچھڑتے دیکھا

Deep Sad Poetry in Urdu Text

تیرا ملنا خوشی کی بات سہی

کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے 

عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے
اب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے 

تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
😔تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں 

اپنی حالت کا خود احساس نہیں ہے مجھ کو
🤷‍♂️میں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں 

میں تو غزل سنا کے اکیلا کھڑا رہا
🎤سب اپنے اپنے چاہنے والوں میں کھو گئے 

تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گے تو مر جاؤں گا
😢یوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو 

ہم تو کچھ دیر ہنس بھی لیتے ہیں
😞دل ہمیشہ اداس رہتا ہے 

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا
😭بات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا

اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھے
😔بے حس بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے 

ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصرؔ
🏠اداسی بال کھولے سو رہی ہے 

چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیا
💔عشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا 

لذت غم تو بخش دی اس نے
حوصلے بھی عدمؔ دیے ہوتے

زندگی دی حساب سے اس نے
اور غم بے حساب لکھا ہے

وہ بھلا کیسے بتائے کہ غم ہجر ہے کیا
جس کو آغوش محبت کبھی حاصل نہ ہوا

پھر مری آس بڑھا کر مجھے مایوس نہ کر
حاصل غم کو خدا را غم حاصل نہ بنا

دل گیا رونق حیات گئی
غم گیا ساری کائنات گئی

غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاج
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک

زندگی کتنی مسرت سے گزرتی یارب
عیش کی طرح اگر غم بھی گوارا ہوتا

غم دل اب کسی کے بس کا نہیں
کیا دوا کیا دعا کرے کوئی

درد و غم دل کی طبیعت بن گئے
اب یہاں آرام ہی آرام ہے

غم مجھے دیتے ہو اوروں کی خوشی کے واسطے
کیوں برے بنتے ہو تم ناحق کسی کے واسطے

Heart Touching Sad Poetry in Urdu

اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی 

اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
Heart Touching Sad Poetry in Urdu

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
💭ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا 

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
⏳وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا

زمانے بھر کے غم یا اک ترا غم
😞یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہوں گے 

وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھا
🤐کہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے 

مدت ہوئی اک شخص نے دل توڑ دیا تھا
💔اس واسطے اپنوں سے محبت نہیں کرتے 

بد قسمتی کو یہ بھی گوارا نہ ہو سکا
😔ہم جس پہ مر مٹے وہ ہمارا نہ ہو سکا 

علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا
🙏تم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا 

ہو دور اس طرح کہ ترا غم جدا نہ ہو
پاس آ تو یوں کہ جیسے کبھی تو ملا نہ ہو 

یہ ہمیں ہیں کہ ترا درد چھپا کر دل میں
کام دنیا کے بہ دستور کیے جاتے ہیں 

مری زندگی پہ نہ مسکرا مجھے زندگی کا الم نہیں
جسے تیرے غم سے ہو واسطہ وہ خزاں بہار سے کم نہیں

جمع ہم نے کیا ہے غم دل میں
اس کا اب سود کھائے جائیں گے

اشک غم دیدۂ پر نم سے سنبھالے نہ گئے
یہ وہ بچے ہیں جو ماں باپ سے پائے نہ گئے

ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر وہی
کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر وہی

غم میں کچھ غم کا مشعلّا کیجیے
درد کی درد سے دوا کیجیے

غم سے بکھرا نہ پائمال ہوا
میں تو غم سے ہی بے مثال ہوا

الٰہی ایک غمِ روزگار کیا کم تھا
کہ عشق بھیج دیا جان بُتلا کے لیے

 

Emotional Urdu Sad Poetry Text ( Sad Shayari)

Sad Poetry in Urdu text copy paste is a form of expressive poetry that conveys feelings of sadness, heartbreak, and emotional pain through beautifully crafted verses in the Urdu language. It often touches on themes like lost love, loneliness, and life’s struggles, making it deeply relatable to those experiencing sorrow.

مجھ سے بچھڑ کے تو بھی تو روئے گا عمر بھر
😢یہ سوچ لے کہ میں بھی تری خواہشوں میں ہوں 

مجھ سے بچھڑ کے تو بھی تو روئے گا عمر بھر

تم کیا جانو اپنے آپ سے کتنا میں شرمندہ ہوں
💔چھوٹ گیا ہے ساتھ تمہارا اور ابھی تک زندہ ہوں 

مجھے تنہائی کی عادت ہے میری بات چھوڑیں
🏠یہ لیجے آپ کا گھر آ گیا ہے ہات چھوڑیں 

ہمارے گھر کا پتا پوچھنے سے کیا حاصل
😔اداسیوں کی کوئی شہریت نہیں ہوتی 

اس نے پوچھا تھا کیا حال ہے
🤔اور میں سوچتا رہ گیا 

رات آ کر گزر بھی جاتی ہے
🌙اک ہماری سحر نہیں ہوتی 

دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہے
😞ہم بھی پاگل ہو جائیں گے ایسا لگتا ہے 

وہ بات سوچ کے میں جس کو مدتوں جیتا
💭بچھڑتے وقت بتانے کی کیا ضرورت تھی 

ہر شخص سے بے نیاز ہو جا
🙏پھر سب سے یہ کہہ کہ میں خدا ہوں 

زندگی کیا ہے اک کہانی ہے
📖یہ کہانی نہیں سنانی ہے 

یہ بہت غم کی بات ہو شاید
😞 اب تو غم بھی گنوا چکا ہوں میں 

اپنے سر اک بلا تو لینی تھی
😔میں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے 

اگر موجیں ڈبو دیتیں تو کچھ تسکین ہو جاتی
کناروں نے ڈبویا ہے مجھے اس بات کا غم ہے

اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوت

تجھ کو پا کر بھی نہ کم ہو سکی بے تابی دل
اتنا آسان ترے عشق کا غم تھا ہی نہیں

کیا کہوں کس طرح سے جیتا ہوں
غم کو کھاتا ہوں آنسو پیتا ہوں

سکون دے نہ سکیں راحتیں زمانے کی
جو نیند آئی ترے غم کی چھاؤں میں آئی

یہ غم نہیں ہے کہ ہم دونوں ایک ہو نہ سکے
یہ رنج ہے کہ کوئی درمیان میں بھی نہ تھ

Sad Poetry in Urdu Copy Paste

خموشی سے ادا ہو رسم دوری
🤫کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم 

Sad Poetry in Urdu Copy Paste

شب جو ہم سے ہوا معاف کرو
🌙نہیں پی تھی بہک گئے ہوں گے 

اور کیا چاہتی ہے گردش ایام کہ ہم
اپنا گھر بھول گئے ان کی گلی بھول گئے 

مجھ سے اب لوگ کم ہی ملتے ہیں
یوں بھی میں ہٹ گیا ہوں منظر سے

سب میرے بغیر مطمئن ہیں
میں سب کے بغیر جی رہا ہوں 

رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل
💔 جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے 

مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھو
💔 مرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے

مجھ کو خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھی
💔مجھ میں کھویا رہا خدا میرا

آج بہت دن بعد میں اپنے کمرے تک آ نکلا تھا
💔جوں ہی دروازہ کھولا ہے اس کی خوشبو آئی ہے

یہ غم نہیں ہے کہ ہم دونوں ایک ہو نہ سکے
یہ رنج ہے کہ کوئی درمیان میں بھی نہ تھا

جب تجھے یاد کر لیا صبح مہک اٹھی
جب ترا غم جگا لیا رات محل محل گئی

زمانے بھر کے غم یا اک ترا غم
یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہوں گے

غم ہے نہ اب خوشی ہے نہ امید ہے نہ یاس
سب سے نجات پائے زمانے گزر گئے

میں رونا چاہتا ہوں خوب رونا چاہتا ہوں میں
پھر اس کے بعد گہری نیند سونا چاہتا ہوں میں

ان کا غم ان کا تصور ان کی یاد
کٹ رہی ہے زندگی آرام سے

Barish sad poetry in urdu

Very Sad Poetry in Urdu

ranjish hi sahi dil hi dukhane ke liye aa

مصیبت اور لمبی زندگی
بزرگوں کی دعا نے مار ڈالا

پتھر کے جگر والو غم میں وہ روانی ہے
خود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے

اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کی
آج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی

ویران سے چہرے پہ یہ دو شوخ سی آنکھیں
گویا کسی ویرانے میں کھلتے ہوئے دو پھول

غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاں
میں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا

بڑے جتن سے کمائی ہوئی ہے تنہائی
دل تباہ دھڑک کر اسے تباہ نہ کر

راستے میں ملا کرو مجھ سے
میں ہمیشہ سفر میں رہتا ہوں

گمان ہے تیرے لوٹ آنے کا
دیکھ کتنا بدگمان ہوں میں

عجب تھا اس کی دلداری کا انداز
وہ برسوں بعد جب مجھ سے ملا ہے
بجھلا میں پوچھتا اس سے تو کیسے
متاعِ جاں! تمہارا نام کیا ہے

حالت بگاڑ، شور مچا، توڑ کوئی شے
جیسے بھی تجھ کو ٹھیک لگے، دکھ بیان کر

میں نے ہر بار تجھ سے ملتے وقت
تجھ سے ملنے کی آرزو کی ہے
تیرے جانے کے بعد بھی میں نے
تیری خوشبو سے گفتگو کی ہے

ہوں عجب عیش غم کی حالت میں
اب کسی سے کوئی گلہ ہی نہیں

اس دور کے لوگوں کی محبتیں نوافل کی طرح
ہوئی ہیں ادا ہو گئی تو ٹھیک ورنہ کون سا فرض تھی

Sad Poetry Text for WhatsApp Status

اس دور کے لوگوں کی محبتیں نوافل کی طرح
ہوئی ہیں ادا ہو گئی تو ٹھیک ورنہ کون سا فرض تھی

موت کے سائے میں ہر خوشی بھول جاتی ہے
یادیں بھی آنکھوں میں اشکوں میں ڈھل جاتی ہیں
کفن میں لپٹے خوابوں کو بھی دفنا دیا
وقت نے سب کچھ ہم سے چھینا دی

قتل نہ کرو بس محبت کر کے چھوڑ دو
کسی قاضی سے پوچھ لو یہ بھی سزائے موت ہے

ہم نے چہروں پر جھوٹی مسکراہٹ لا کر آئینوں کو بھی گمراہ کر دی

ہمارا خود پہ گزر ا نہیں ہے مدت سے
ہمارے ساتھ کسی کا گزر ا کیا ہوگا

اُس نے بے ساختہ کہہ جانا ہے سب کچھ
میں نے لفظوں کے چناؤ میں اُلجھے رہنا ہے

ایک دستک پہ وہ دروازہ نہیں کھولے گا
اُسے معلوم جو ہے، میں نے کھڑے رہنا ہے

سانس در سانس صدا آتی ہے دل سے ہم کو
جس سے بچھڑے ہیں ہمارا بھی تو ہو سکتا تھا

ہم نے بڑی ہی سہولت سے تمہیں
تمہاری خوشی کے لیے کسی اور کا ہوتے ہوئے دیکھا ہے

ہم نے بڑی ہی سہولت سے تمہیں
تمہاری خوشی کے لیے کسی اور کا ہوتے ہوئے دیکھا ہے

Sad Urdu Poetry Lines

اٹھتی ہی نہیں نگاہ کسی اور کی طرف
اک شخص کا دیدار مجھے پابند کر گیا

کس قدر نادم ہوا ہوں میں برا کہہ کر اسے
کیا خبر تھی جاتے جاتے وہ دعا دے جائے گا

ایسے تنہائی میں رو رو نہ گنواؤ خود کو
میں جو آ جاؤں تو سینے سے لگا کر رونا

دورنگی چھوڑ __یک رنگ ہوجا
سراسرموم، یا پھر، سنگ مرمر ہو جا

صبر کرنے والوں کا مقدمہ اللہ پاک خود لڑتے ہیں
کبھی بھی کسی کے آنسوں کا سبب نہ بنو

“جن کا عشق سچا ہووہ کب فریاد
کرتے ہیی
لبوں پہ خاموشی رکھتے ہییدلوں سے یاد
کرتے ہیی

اس کو دیکھا تو مصوّر سے میرا ربط بڑھا
میں نے اس شخص میں قدرت کے نظارے دیکھے

چاہتا ہوں کہ میرےطرح کا نقصاں ہو تجھے
اور پھر میں بھی کہوں “اس میں بھلائی ہوگے

اور پھر زِندگیوں میں زہر گھول کر
طاق راتوں میں معافیاں مانگتے ہیں لوگ

sad poetry in english

ranjish hi sahi dil hi dukhane ke liye aa
aa phir se mujhe chhoḌ ke jaane ke liye aa

ye mujhe chain kyun nahi paḌta
ek hi shaḳhs tha jahan men kia

ham ko un se vafa ki hai ummid
jo nahin jante vafa kya hai 💔

aankh se door na ho dil se utar jaye ga
waqt ka kya hai guzarta hai guzar jaye ga ⏳

ai dost ham ne tark-e-mohabbat ke bawajood
mehsoos ki hai teri zarurat kabhi kabhi 🤝

zamane bhar ke gham ya ik tera gham
ye gham hoga to kitne gham nah honge 😞

JAUN ELIYA poetry

vo tutte hue rishton ka husn-e-akhir tha
ki chup si lag gayi dono ko baat karte hue 🤐

muddat hui ik shakhs ne dil tod diya tha
is waste apno se mohabbat nahin karte 💔

bad-qismati ko ye bhi gawara na ho saka
ham jis pe mar mite vo hamara na ho saka 😔

ilaj-e-dard-e-dil tum se masiha ho nahin sakta
tum achha kar nahin sakte main achha ho nahin sakta 🙏

ho door is tarah ki tera gham juda na ho
paas aa to yun ki jaise kabhi tu mila na ho 🕊️

ye hamein hain ki tera dard chhupa kar dil mein
kaam duniya ke ba-dastur kiye jate hain 💼

ye baat tark-e-taalluq ke baad ham samjhe
kisi se tark-e-taalluq bhi ik taalluq hai 🤔

dil sarapa dard tha vo ibtida-e-ishq thi
intiha ye hai ki ‘fani’ dard ab dil ho gaya 💔

kuch din ke baad us se juda ho gaye ‘munir’
us bewafa se apni tabiat nahin mili 😞

us ne awara-mizaji ko naya mod diya
pa-ba-zanjeer kiya aur mujhe chhod diya

shauq chadhti dhoop jata waqt ghatti chhaon hai
ba-wafa jo aaj hain kal bewafa ho jange

tere hi gham mein mar gaye sad-shukr
akhir ik din to ham ko marna tha

kahte na the ham ‘dard’ mian chhodo ye batein
paai na saza aur vafa kijiye us se 🙏

Sad Poetry SMS Text

Sad love shayari is one of the most touching forms of Urdu poetry, where emotions of love and pain blend together. These heart-touching verses describe the feelings of broken hearts, unspoken words, and unforgettable memories. A few simple lines are enough to make someone feel the depth of true love and the ache of separation.

خیال ترک محبت بجا صحیح لیکن
ہوئی نہ یوں بھی ہماری گزر تو کیا ہوگا

خیال ترک محبت بجا صحیح لیکن

تیری جدائی نے ہمیں رُلا دیا
محبت کو غم کا نیا نام دے دیا

خوابوں میں بھی تیرا چہرہ نظر آتا ہے
یاد تیری دل کو بےقرار بناتا ہے

خوابوں میں بھی تیرا چہرہ نظر آتا ہے
یاد تیری دل کو بےقرار بناتا ہے

غمِ محبت نے یہ حال بنا دیا
ہنستے ہوئے بھی دل کو رُلا دیا

شام ہوتے ہی چراغوں کو بُھجا دیتا ہوں
دل ہی کافی ہے تیری یاد میں جلنے کے لیے

زندگی تو کبھی نہیں آئی
موت آئی ہے ذرا ذرا کر کے

یہ جو سب کھود رہے ہیں زمین میرے لئے
میں جی اٹھوں تو کہیں بھی جگہ نہیں دیں گے

یہ مسئلہ کا تقاضا ہے کی لب ہی سی بیٹھو
جو سچ کہو گے، زمانے سے دشمنی ہوگی

میں سجائوں کس لیے دیوار و در
میرے گھر جب کوئی آیا ہی نہیں

کیا کیا نہ کھوج میں لگایا ادھر اُدھر
گھر میں کبھی بھی خود کو نہ پایا ادھر اُدھر

سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا

تنہایاں عروج پر ہوں
تو دلاسے زہر لگتے ہیں جاناں

پتا ہے مجھے با رش کیوں پسند ہے
یہ برستی ہے اداس لوگوں کی طرح۔

Alone and Silent Feeling Poetry

زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں
پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے

زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں

جیسے دھاگہ ہو کوئی تسبیح میں
ایسے سانسوں کے درمیاں ہو تم

میں جذب کر لوں ساری تھکاوٹیں تیری
توں ایک بار میرے بازووں میں آ تو سہی

تم پر نہیں مرتے مرتے ہیں اُن چار پر
ناز پر۔ اندز پر۔ رخسار پر۔ گفتار پر۔

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں
تجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں

زندگی زندہ دلی کا ہے نام
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں

زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا

موت کا بھی علاج ہو شاید
زندگی کا کوئی علاج نہیں

زندگی شاید اسی کا نام ہے
دوریاں مجبوریاں تنہائیاں

چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موج حوادث سے
اگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے

تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم

یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں
زندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے

اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا
زندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا

ہر نفس عمر گزشتہ کی ہے میت فانیؔ
زندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا

New Sad Shayari in Urdu

لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیب

لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیب
ہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

یادیں یوں برستی ہیں دل پر
جیسے خزاں میں پتوں کی برسات ہو

جنہیں چاہا تھا دل و جان سے
وہ اجنبی بنے یوں کہ پہچان تک نہ رہی

آنکھوں میں اُنکھیں، دل میں دُکھ چھپایا ہے،
کہیں پردے میں چھپی خوشبو، دل کو ہنسایا ہے۔

زندگی کی راہوں میں اکثر گم ہو جاتے ہیں
ہمارے خوابوں کے پردے، دل کو رنگ دکھاتے ہیں

ضدی ہے مگر تھک جائے گا
اک لڑکا دکھ سہتے سہتے مر جائے گا

گلہ یہ نہیں کے ہمارے خلاف بولتے ہیں لوگ
افسوس یہ ہےانہیں بولنا ہم نے سکھایا تھا

Conclusion

Sad poetry has always held a special place in Urdu literature, giving voice to emotions that are often left unspoken. The best sad poetry in Urdu text beautifully captures the essence of love, pain, and separation in just a few lines, leaving a lasting impact on the reader’s heart. Whether you are going through heartbreak, missing someone, or simply connecting with deep emotions, these verses remind us that poetry is not just words—it is a reflection of the soul.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *