In this, We are going to share the Jumma Mubarak quotes in Urdu Text. Jumma (Friday) is a day filled with Allah’s blessings, a day to bring our heartfelt prayers before Him with humility. The teachings of the Quran and Sunnah emphasize that this day should be spent in prayer, supplication, and charity. Saying “Jumma Mubarak” to others and sending prayers for a blessed Friday is a beautiful tradition that spreads love, unity, and inner peace. The Prophet Muhammad ﷺ mentioned that Friday is the “leader of all days” and is most beloved by Allah.
On this day, Allah bestows His special mercy upon us, and attending the Friday prayer becomes a means of forgiveness and reward. It is a day to engage in worship and prayer, to bring light into our lives through faith, and to seek Allah’s pleasure. Take a moment on this blessed day to cleanse your heart, offer kindness to others, and pray for the good of everyone around you. Read Islamic quotes and Islamic poetry in Urdu
ہمیشہ اُس انسان کی بہت عزت کرو جو آپ کو نہایت نا پسند ہو، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی عزت کرنے سے اُسکا کردار بدل جائے۔
کسی کو کمزور اور حقیر نہ سمجھو ، کیونکہ راستے میں چھوٹا سا پتھر بھی آپکو منہ کے بل گرا سکتا ہے۔
جو شخص تمہارا غصہ برداشت کر لے اور ثابت قدم رہے تو وہ تمہارا سچا دوست ہے۔
میں رب سے ڈرتا ہوں اور رب کے بعد اس شخص سے ڈرتا ہوں جو رب سے نہیں ڈرتا۔
اتنی محنت سے کپڑے دھو کر رسی پر سکھانے کیلئے ڈال کر مڑا ہی تھا کہ رسی ٹوٹ گئی بہت غصہ آیا لیکن پھر خیال آیا کہ جب ہم اللہ کی رسی کو چھوڑتے ہیں اور گرتے ہیں تو اسی طرح گندے ہو جاتے ہیں۔
بات ہے تو کڑوی مگر ہے سچی کہ آدمی کی غیرت کا اندازہ اسکی عورت کے لباس اور پردے سے لگایا جا سکتا ہے۔
جسے اللہ تعالیٰ اپنی محبت عطا کرتا ہے اسے پھر کسی اور چیز کی خواہش نہیں ہوتی اور جسے وہ دنیا عطا کرتا ہے تو اس کی خواہش اسکی بھوک بن جاتی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔
جب تک آپ کسی کو معاف نہیں کرتے تب تک آپ نفرت، بدلے اور غصہ کا بوجھ اٹھا کر پھر تے رہتے ہیں۔ کبھی کبھی ہم دوسروں کو معاف ان کیلئے نہیں بلکہ اپنا بوجھ ہلکا کرنے کیلئے بھی کرتے ہیں۔
Friday Quotes urdu
اگر کچھ بننا چاہتے ہو تو ایک لمحہ بھی فضول باتوں میں ضائع نہ کرو۔
جو شخص اپنے دوست کوبرے کاموں سے نصیحت کے ذریعے باز نہیں رکھ سکتا، وہ دوستی کے قابل نہیں۔
کسی کی مدد کرتے وقت اس کے چہرے کی جانب مت دیکھو، ہو سکتا ہے کہ اس کی شرمسار آنکھیں تمہارے دل میں غرور کا بیج بو دیں۔
جب تم جان لو کہ تم حق پر ہو تو پھر نہ جان کی پرواہ کرو نہ مال کی۔
اعتبار اگر حد سے بے حد ہو جائے تو نقصان دیتا ہے اور جب ٹوٹتا ہے تو اس کی بکھری ہوئی کرچیاں سمیٹتے ہوئے اپنے ہی ہاتھ زخمی ہوتے ہیں۔
فاصلے کبھی بھی رشتے الگ نہیں کرتے اور نزدیکیاں کبھی بھی رشتے نہیں بناتیں، اگر احساس سچے اور پُر خلوص ہوں تو رشتے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
بھروسہ تو اپنی سانسوں کا نہیں ، اور ہم انسانوں کا کر لیتے ہیں۔
اگر کسی کو ہوا میں چارزانوں بیٹھا دیکھو تب بھی اس کی پیروی اس وقت تک نہ کروجب تک اسکے اعمال قرآن و سنت کے مطابق درست نہ پالو۔
ہم زندگی میں ضرور کامیاب ہونگے ، اگر ہم ان نصیحتوں پر عمل کر لیں جو ہم دوسروں کو کرتے ہیں۔
دنیا آپ کو دیوار سے لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، یہ اب آپ کے اختیار میں ہے کہ آپ اس دیوار سے سر پھوڑیں اور ٹسوے بہائیںیا اس دیوار میں چھید کرکے اس کی دوسری طرف نکل کر دنیا سے بے پرواہ ہو جائیں۔
اگر کوئی تم سے بھلائی کی اُمید رکھے تو اسے مایوس مت کروکیونکہ لوگوں کی ضرورت کا تم سے وابستہ ہونا ، تم پر اللہ کا خاص کرم ہے۔
اے انسان تیری زندگی ایک کتاب ہے ، تو اپنے ہاتھوں سے ایسی کتاب لکھناکہ جسکو پڑھتے ہوئے قیامت کے دن کوئی شرمساری نہ ہو۔
صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی سے باادب پیش کرو، کیونکہ خوشدلی سے صدقہ دینا قبولیت کی علامت ہے۔
تین آ دمی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ روز قیامت دیکھے گا بھی نہیں۔
۱۔والدین کا نافرمان۲۔ مستقل شراب پینے والا۳۔ احسان جتانے والا
اپنی سوچ کو پانی کے قطروں سے بھی زیادہ شفاف رکھو، کیونکہ جس طرح قطروں سے دریا بنتا ہے اسی طرح سوچوں سے ایمان بنتا ہے۔
کھجور کی گھٹلی پر ایک باریک سا جھلی نما چھلکا ہوتا ہے جسے قطمیر کہتے ہیں ۔’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان اس کا بھی مالک نہیں ‘‘تو پھر اکڑ کیسی؟
سب انسان مردہ ہیں ، زندہ وہ ہیں جو علم والے ہیں۔ سب علم والے سوئے ہوئے ہیں،بیدار وہ ہیں جو عمل والے ہیں۔ sb عمل والے گھاٹے میں ہیں ، فائدہ میں وہ ہیں جو اخلاص والے ہیں۔سب اخلاص والے خطرے میں ہیں، کامیاب وہ ہیں جو تکبر سے پاک ہیں۔
یہ نہ سوچو کہ اللہ تمہاری دعاکو فوراََ قبول کیوں نہیں کرتا، یہ شُکر کرو کہ وہ تمہارے گناہوں کی سزا فوراََ نہیں دیتا۔
جمعہ مبارک کے اقوال
وقت سب کو ملتا ہے زندگی بدلنے کے لیے لیکن کسی کو دوبارہ زندگی نہیں ملتی وقت کو بدلنے کے لیے۔
اے بندے ، جس نے تمہیں بنایا ہے اس سے بہتر تجھے کون سمجھے گا بس اس پر بھروسہ رکھ۔
تین چیزوں کو حاصل کرو ۱۔علم ۲۔ اخلاق ۳۔ شرافت
تین چیزوں کو پاک رکھو ۱۔ جسم ۲۔ لباس ۳۔ خیالات
تین چیزوں پہ ایمان رکھو ۱۔ توحید ۲۔ رسالت ۳۔ آخرت
تین چیزوں سے کا م لو ۱۔ عقل ۲۔ ہمت ۳۔ نرمی
تین چیزوں کے لیے تیار رہو ۱۔ موت ۲۔ زوال ۳۔ غم
دریا نے نہر سے پوچھاکہ کیا تیرا دل نہیں چاہتاکہ تو سمندر بن جائے تو نہر نے جواب دیا کہ بڑا بن کر کھارا ہو جانے سے بہتر ہے کہ میں چھوٹا رہ کر میٹھا رہوں۔
انسان کو اچھی ’’سوچ ‘‘پہ وہ انعام ملتا ہے جو اچھے ’’اعمال ‘‘ پہ بھی نہیں ملتا ۔ کیونکہ سوچ میں دکھاوا نہیں ہوتا۔
کسی مشکل میں کسی بزدل سے کوئی مشورہ مت کرنا، کیونکہ وہ تمہاری بچی ہوئی ہمت کو بھی ختم کردے گا۔
اگر کوئی آپ کو اچھا لگتا ہے تو اچھا وہ نہیں اچھے آپ ہوکیونکہ آپ اُس میں اچھائی تلاش کرتے ہو۔
آسمان پر اُڑتے ہوئے پرندے سے کسی نے پوچھا کہ کیا تمہیں زمین پر گرنے کا ڈر نہیں ؟ پرندے نے جواب دیا’’میں انسان نہیں جو ذرا سی بلندی پر جا کر اکڑ جاؤں، نظریں میری زمین پر ہی ہو تی ہیں۔Must read Friendship quotes
تم کو کس دنیا پر فخر ہے؟ جس کا ’’بہترین مشروب‘‘’’مکھی کا تھوک‘‘ (شہد) ہے اور’’ بہترین لباس‘‘’’کیڑے کا تھوک ‘‘(ریشم )ہے ۔ مجھے اس دنیا سے کیا لینا؟جس کے ’’حلال‘‘ میں ’’حساب‘‘ اور ’’حرام ‘‘ میں ’’عذاب‘‘ہے۔
رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنے میں ہے۔بے عیب انسان تلاش کروگے تو اکیلے رہ جاؤ گے۔
قسمت اور بیوی بے شک پریشان کرتی ہیں لیکن جب ساتھ دیتی ہیں ،تو زندگی بدل دیتی ہیں۔
وجود جتنا بھی حسین ہو ، آخر کردار بازی لے ہی جاتاہے۔
گھڑی کی ٹک ٹک کو معمولی نہ سمجھو ، یہ زندگی کے درخت پر کلہاڑی کے وار ہیں۔
محبت سب سے کرو لیکن اس سے اور بھی زیادہ کرو جس کے دل میں تمہارے لیے تم سے بھی زیادہ محبت ہے۔
خوش قسمت اپنے نصیبوں سے پاتا ہے اور بد نصیب اپنی قسمت خود بناتاہے۔
کسی سے اِتنی نفرت نہ کرو کہ کبھی ملنا پڑے تو مل نہ سکواور کسی سے اتنی محبت بھی نہ کرو کہ کبھی تنہا جینا پڑے تو جی نہ سکو۔
حق بات کی پہلی نشانی یہ ہے کہ اس کی مخالفت ہوتی ہے جس کی کوئی مخالفت نہیں وہ قطعاََ حق نہیں۔
آنسو مسکراہٹ سے زیادہ اسپیشل ہوتے ہیں پتہ ہے کیوں ؟ کیونکہ مسکراہٹ تو سب کے لیے ہو تی ہے لیکن آ نسو صرف ان کے لیے ہوتے ہیں جنہیں ہم کبھی کھونا نہیں چاہتے۔۔۔
Jumma Mubarak Quotes in Urdu Text
کسی کا دل مت دُکھاؤ اُس کے آنسو تمہارے لیے سزا بن سکتے ہیں۔
جب زندگی ہنسائے تب سمجھنا کہ اچھے کام کا پھل مل رہا ہے اور جب زندگی رلائے تب سمجھ لیناکہ اچھے کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔
جب تمہارے دل میں کسی کے لیے نفرت پیداہونے لگے تواسکے اچھے کام یاد کرو۔
جو ظلم کے ذریعے عزت چاہتا ہے اللہ اسے انصاف کے ذریعے ذلیل کرتا ہے۔
کسی کو دُکھ دینا ایک قرض ہے ، جو آپ کسی اور کے ہاتھوں سے ملے گا۔
ایک دفعہ بولا گیا جھوٹ آپ کی ساری سچائی پر سوالیہ نشان(؟) لگا دیتا ہے۔