غم دنیا سے گر پائی بھی فرصت سر اٹھانے کی — مرزا غالب | Gham-e-duniya se gar pai bhi fursat sar uthane ki

Gham-e-duniya se gar pai bhi fursat sar uthane ki

Mirza Ghalib

غم دنیا سے گر پائی بھی فرصت سر اٹھانے کیفلک کا دیکھنا تقریب تیرے یاد آنے کی
کھلے گا کس طرح مضمون میرے مکتوب کا یا ربقسم کھائی ہے اس کافر نے کاغذ کے جلانے کی
لپٹنا پرنیاں میں شعلۂ آتش کا آساں ہےولے مشکل ہے حکمت دل میں سوز غم چھپانے کی
انہیں منظور اپنے زخمیوں کا دیکھ آنا تھااٹھے سیر گل کو دیکھنا شوخی بہانے کی
ہماری سادگی تھی التفات ناز پر مرناترا آنا نہ تھا ظالم مگر تمہید جانے کی
لگد کوب حوادث کا تحمل کر نہیں سکتیمری طاقت کہ ضامن تھی بتوں کے ناز اٹھانے کی
کہوں کیا خوبی اوضاع ابنائے زماں غالببدی کی اس نے جس سے ہم نے کی تھی بارہا نیکی

Similar Posts