ذکر اس پری وش کا اور پھر بیان اپنا — مرزا غالب | Zikr us pari-wash ka aur phir bayan apna

Zikr us pari-wash ka aur phir bayan apna

Mirza Ghalib

ذکر اس پری وش کا اور پھر بیان اپنابن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا
مے وہ کیوں بہت پیتے بزم غیر میں یا ربآج ہی ہوا منظور ان کو امتحاں اپنا
منظر اک بلندی پر اور ہم بنا سکتےعرش سے ادھر ہوتا کاش کہ مکاں اپنا
دے وہ جس قدر ذلت ہم ہنسی میں ٹالیں گےبارے آشنا نکلا ان کا پاسباں اپنا
درد دل لکھوں کب تک جاؤں ان کو دکھلا دوںانگلیاں فگار اپنی خامہ خونچکاں اپنا
گھستے گھستے مٹ جاتا آپ نے عبث بدلاننگ سجدہ سے میرے سنگ آستاں اپنا
تا کرے نہ غمازی کر لیا ہے دشمن کودوست کی شکایت میں ہم نے ہم زباں اپنا
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھےبے سبب ہوا غالب دشمن آسماں اپنا

Similar Posts