Poetry About Life in Urdu – Deep, Sad & Beautiful Zindagi Shayari
Life is a journey of joy, pain, discovery, and growth—and Urdu poetry captures all these shades with unmatched beauty. From the wisdom of Ghalib, the depth of Jaun Elia, and the inspiration of Allama Iqbal, poetry about life in Urdu reflects the emotions we rarely say out loud.
This collection brings together deep, sad, beautiful, and inspirational Urdu life poetry—each verse paired with English meaning for global readers. Whether you are seeking comfort, motivation, or understanding, these lines speak directly to the heart.
Best Poetry About Life in Urdu
These timeless verses capture the truth behind life’s emotional seasons.

جہاں کے ہیں نہ جہاں والوں کے ! سائیں
بس اِک دم ہے ! وہ بھی نکل ہی جائے گا
فریبی رونقیں ہی سہی ! دِل لگی تو ہے
کنارہ کر کے سبھی سے ! کیوں دِل بیزار کرتا ہے
اگر تم سے کوئی پوچھے بتاؤ زندگی کیا ہے
ہتھیلی پر ذرا سی خاک رکھنا اور اڑا دینا
زندگی ہے اپنے قبضے میں، نہ اپنے بس میں موت
انسان مجبور ہے اور کس قدر مجبور ہے
چراغ کی لوح کچھ ایسے بڑھک چکی تھی
ہوا تیز میں بھی لڑکھڑا کر سنبھل رہی تھی
سمجھ جاتا ہوں میٹھے لفظوں میں چھپے فریب کو
زندگی تجھے سمجھنے لگا ہوں آہستہ آہستہ
ختم ہو گئے اُن لوگوں سے بھی رشتے
جن سے مل کر لگتا تھا یہ زندگی بھر ساتھ دیں گے
زندگی کے راز کو سمجھنا آسان نہیں
ہر موڑ پہ اک نیا امتحان ہے کہیں۔
زندگی کتنی مسرت سے گزرتی یا خدا
عیش کی طرح اگرغم بھی گوارہ ہوتا
زندگی ایک خواب کی طرح ہے
گزر جاتی ہے، بس یادیں رہ جاتی ہیں
زندگی میں کبھی بھی امید کا دامن مت چھوڑو
کیونکہ مشکلات کے بعد خوشیاں ضرور آتی ہیں۔
یہی زندگی مصیبت یہی زندگی مسرت
یہی زندگی حقیقت یہی زندگی فسانہ
عشق کو ایک عمر چاہئے اور
عمر کا کوئی اعتبار نہیں
خودکشی کا فیصلہ یہ سوچ کر ہم نے کیا
کون کرتا زندگی کا موت سے اچھا علاج
زندگی نام اسی موج مے ناب کا ہے
مے کدے سے جو اٹھے دار و رسن تک پہنچے
Sad Poetry About Life in Urdu
Life is not always gentle. These lines reflect heartbreak, loneliness, and painful growth.

جنہیں ہلا نہ سکا سمندر کا طوفاں بھی
ہمارے عزم نے توڑی ہیں وہ چٹانیں بھی
ندامت کے چراغوں سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
اندھیری رات کے آنسو خدا سے بات کرتے ہیں
زندگی اک آنسوؤں کا جام تھا
پی گئے کچھ اور کچھ چھلکا گئے
میں مے کدے کی راہ سے ہو کر نکل گیا
ورنہ سفر حیات کا کافی طویل تھا
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگی
اک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے
میں سوچتا ہوں بہت زندگی کے بارے میں
یہ زندگی بھی مجھے سوچ کر نہ رہ جائے
ہر نفس عمر گزشتہ کی ہے میت فانیؔ
زندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا
زندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں
زندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے
تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موج حوادث سے
اگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے
غم بھی عجیب ساتھی ہے
جب کوئی نہیں ہوتا، یہ ضرور ہوتا ہے
بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گے
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
تندیٔ سیل وقت میں یہ بھی ہے کوئی زندگی
صبح ہوئی تو جی اٹھے، رات ہوئی تو مر گئے
مجھ کو عطا ہوا ہے یہ کیسا لباس زیست
بڑھتے ہیں جس کے چاک برابر رفو کے ساتھ
If you like emotional verses, visit Sad Poetry in Urdu.
Deep Poetry About Life in Urdu
These couplets reveal profound truths about human nature, choices, and destiny.

زندگی شاید اسی کا نام ہے
دوریاں مجبوریاں تنہائیاں
موت کا بھی علاج ہو شاید
زندگی کا کوئی علاج نہیں
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا
زندگی زندہ دلی کا ہے نام
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں
پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں
تجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہے
کیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے
چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
تم محبت کو کھیل کہتے ہو
ہم نے برباد زندگی کر لی
اب مری کوئی زندگی ہی نہیں
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
زندگی ایک فن ہے لمحوں کو
اپنے انداز سے گنوانے کا
For more thoughtful couplets, see 2 Line Poetry in Urdu.
Beautiful Poetry About Life in Urdu
Hope, gratitude, and healing—these lines show the brighter side of life.

دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھو
زندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو
غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوست
وہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں
اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھے
بے حس بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے
کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی جیسے
تمام عمر کسی دوسرے کے گھر میں رہا
زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے!
ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے
یہ مانا زندگی ہے چار دن کی
بہت ہوتے ہیں یارو چار دن بھی
یہی ہے زندگی کچھ خواب چند امیدیں
انہیں کھلونوں سے تم بھی بہل سکو تو چلو
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا
ہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
ہر نفس عمر گزشتہ کی ہے میت فانیؔ
زندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا
اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھ
جیسے کوئی نباہ رہا ہو رقیب سے
کس طرح جمع کیجئے اب اپنے آپ کو
کاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے
گنوائی کس کی تمنا میں زندگی میں نے
وہ کون ہے جسے دیکھا نہیں کبھی میں نے
کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیں
زندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ
درد ایسا ہے کہ جی چاہے ہے زندہ رہئے
زندگی ایسی کہ مر جانے کو جی چاہے ہے
Inspiring Poetry About Life in Urdu
Strength, courage, and change—life becomes easier when you learn to rise again.

مجھے زندگی کی دعا دینے والے
ہنسی آ رہی ہے تری سادگی پر
کوئی خاموش زخم لگتی ہے
زندگی ایک نظم لگتی ہے
زندگی کیا ہے اک کہانی ہے
یہ کہانی نہیں سنانی ہے
تو کہانی ہی کے پردے میں بھلی لگتی ہے
زندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی
غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دینا
ذرا عمر رفتہ کو آواز دینا
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیت
دیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم
میرؔ عمداً بھی کوئی مرتا ہے
جان ہے تو جہان ہے پیارے
مصیبت اور لمبی زندگانی
بزرگوں کی دعا نے مار ڈالا
یوں زندگی گزار رہا ہوں ترے بغیر
جیسے کوئی گناہ کئے جا رہا ہوں میں
گر زندگی میں مل گئے پھر اتفاق سے
پوچھیں گے اپنا حال تری بے بسی سے ہم
جو لوگ موت کو ظالم قرار دیتے ہیں
خدا ملائے انہیں زندگی کے ماروں سے
ماں کی آغوش میں کل موت کی آغوش میں آج
ہم کو دنیا میں یہ دو وقت سہانے سے ملے
زندگی کیا ہے آج اسے اے دوست
سوچ لیں اور اداس ہو جائیں
ہے عجیب شہر کی زندگی نہ سفر رہا نہ قیام ہے
کہیں کاروبار سی دوپہر کہیں بد مزاج سی شام ہے
بہانے اور بھی ہوتے جو زندگی کے لیے
ہم ایک بار تری آرزو بھی کھو دیتے
For English meaning, try our English to Urdu & Urdu to English Translator
Poetry About Life in Urdu 2 Lines
Short, deep, and perfect for WhatsApp or Instagram.

ہر نفس منت کش آلام ہے
زندگی شاید اسی کا نام ہے
تجدید زندگی کے اشارے ہوئے تو ہیں
کچھ پل سہی وہ آج ہمارے ہوئے تو ہیں
الٹ کر جب بھی دیکھی ہے کتاب زندگی ہم نے
تو ہر اک لفظ کے پیچھے کوئی اک حادثہ نکلا
زخم فرقت کو پلکوں سے سیتے ہوئے سانس لینے کی عادت میں جیتے ہوئے
اب بھی زندہ ہو تم زندگی نے کہا زندگی کے لئے ایک تازہ غزل
کتنی بھی پیاری ہو ہر اک شے سے جی اکتا جاتا ہے
وقت کے ساتھ تو چمکیلے زیور بھی کالے پڑ جاتے ہیں
عذاب زندگی آخر عذاب آخرت نکلا
ہزاروں بار مر مر کے یہاں جینا پڑا مجھ کو
اس کو دھندلا نہ سکے گا کبھی لمحوں کا غبار
میری ہستی کا ورق یوں ہی کھلا رہنے دے
صدیوں سے میں جینے کی سزا کاٹ رہا ہوں
سانسوں کی صلیبوں پہ ہوں لٹکایا ہوا سا
نہیں کہ زندگی ہمیں کہاں کہاں لئے پھری
ہے یوں کہ ہم گئے اسے کہاں کہاں لئے ہوئے
اس زاویے سے دیکھیے آئینۂ حیات
جس زاویے سے میں نے لگایا ہے دھوپ میں
جو نہیں ہے وقت کا ہم سفر اسے صبح و شام کی کیا خبر
ہو کسی کا وقت پہ کیا اثر بھلا وقت کس کا غلام ہے
مر مر کے جئیں کس لیے بندے ترے مولیٰ
جینا بھی ذرا موت سا آسان بنا دے
کار دنیا کو بھی کار عشق میں شامل سمجھ
اس لیے اے زندگی تیری پتہ رکھتا ہوں میں
آپ نے اس کے فسانے ہی سنے ہوتے ہیں
اور اچانک یہ بلا آپ کے سر ہوتی ہے
عیال و مال نے روکا ہے دم کو آنکھوں میں
یہ ٹھگ ہٹیں تو مسافر کو راستہ مل جائے
Zindagi Poetry by Famous Poets
A few icons whose words shaped Urdu literature:

وہیں پہ جھاڑ کے اٹھتے ہیں پھر متاع حیات
کہ زندگی کو جہاں جس کے نام کرتے ہیں
پہلا قدم ہی آخری زینے پہ رکھ دیا
یعنی جو دل کا بوجھ تھا سینے پہ رکھ دیا
شام منبر پر فضیلت کے بہت سنجیدہ فرحاں
صبح دم افسردگی کے فرش پر بکھرا ہوا میں
روز و شب حیات کے خانوں میں بانٹ کر
قسطوں میں خود کشی کے وسائل ہوئے ہیں لوگ
کتنا سوچا تھا دل لگائیں گے
سوچتے سوچتے حیات ہوئی
وہ خواب تھے جنہیں ہم مل کے دیکھ سکتے تھے
یہ بار زیست ہے تنہا اٹھانا پڑتا ہے
آنکھ سے کس نے روشنی مانگی
خواب کے نام زندگی مانگی
بچائیں آبرو جسموں کی بھیڑ میں کیسے
ہے کھولنی گرہ جاں مگر کہاں کھولیں
نہ راون ہے کہانی میں نہ سیتا زندگانی میں
مگر بنواس پھر بھی چل رہا ہے کیا کیا جائے
اپنی مرضی سے بھی دو چار قدم چلنے دے
زندگی ہم ترے کہنے پہ چلے ہیں برسوں
شاعرؔ عجیب رنگ سے گزری ہے اپنی عمر
دنیا میں نام بھی نہ سنا خیر خواہ کا
Poetry Quotes About Life in Urdu
Quotes about life in Urdu are perfect for captions and statuses:
“زندگی خوبصورت ہے اگر سوچ خوبصورت ہو”
“ہر دن ایک نیا موقع ہے خود کو بہتر بنانے کا”
“خاموشی بھی زندگی کی زبان ہے”
Conclusion
Life teaches us more than any book ever can—and Urdu poetry becomes its voice. Whether you are searching for deep meaning, comfort during sadness, or motivation during tough days, this poetry about life in Urdu captures every emotion with honesty and grace.
Share your favorite line in the comments to help others find strength too.