One Line Urdu Poetry (one line shayari) refers to poetic expressions written in Urdu that are concise and typically consist of just a single line. These lines capture a complete thought or emotion effectively, harnessing the beauty and depth of the Urdu language in a brief and impactful way.
This form of poetry is appreciated for its elegance and ability to convey complex ideas and feelings succinctly, making it popular in both literary and informal settings. It’s often used in verbal exchanges, social media, and as part of larger poetic compositions to highlight poignant thoughts.
لوگ بدلتے نہیں ہیں بس انکی زندگی میں ہم سےبہتر لوگ آجاتے ہی
“جو بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں نا وہ بات کرنا چھوڑ بھی دیں تب بھی آپکا برا نہیں چاہتے”
“پیٹ میں روٹی اور جیب میں پیسہ نہ ہوتو محبت دکھائی نہیں دیتی”
“صداقت، امانت، اور وفا کا بدلہ ہمیشہ ملتا ہےتم دیکھنا کسی کی بے غرض خدمت سے اللہ تمہیں وہ بخت لگائے گا کہ دنیا دیکھے گی”
“ریاضتوں کا صلہ صرف اللہ کی محبت میں ملتا ہے، بندے کب آپکو دو کوڑی کا کر دیں انکا کیا بھروسہ”
بعض لوگ اتنی دور چلے جاتے ہیں کہ ان سے دوبارہ ملنے کے لیے مرنا ضروری ہوتا ہے
ساتھ صرف رب دیتا ہے ساری برائیاں جان کر بھی
اچھے دن اور برے دن میں صرف آپکا رویہ ہے
“تمہیں اپنی نیکی چھوٹی لگتی ہے اور مجھ کو اپنی۔ اگر ہم سب کو اپنی اپنی نیکیاں چھوٹی لگنی لگ جائیں تو دنیا کتنی اچھی ہو جائے”
“ٹوٹا ہوا دل انسان سے وہ کام بھی کروا لیتا ہے جن کے بارے میں اس نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا “
Deep one line poetry
“مختصر یہ کہ ہر انسان سے وفا کی امید نہیں لگائی جاسکتی”
“جن کی آنکھیں جتنا روتی ہیں انکے دل اتنے نرم ہوتے جاتے ہیں”
جب انسانوں سے آپ کی محبت ختم ہو جائے تو پھر چیزوں سے محبت ہونا شروع ہو جاتی ہے “
“کہانیوں میں ہی موت آجاتی ہے یقین جانیئے حقیقتیں جھیلنی پڑتی ہیں”
“کہانیاں پڑھ کر رونے والے ہم حساس لوگ
زندگی کی تلخیوں کو مسکرا کر جھیلتے ہیں”
“مانگی ہوئی توجہ عزت نفس کی توہین ہے ”
“کسی کا دل توڑنے کی کوئی وضاحت نہیں ہوتی”
“پا کر کھو دینے سے بڑا کرب کوئی نہیں ہوتا “
“اعتراف کا لمحہ عذاب کا لمحہ ہوتا ہے ”
“محبت کبھی ختم نہیں ہوتی، صرف بڑھتی ہے یا سکون بن کر یا درد بن کر “
“ہر چیز پر صبر نہیں آتا، ہر نقصان صبر کرنے والا نہیں ہوتا”
“غم کوصبر کے ساتھ سہنا، چلہ کاٹنے سے کم نہیں ہوتا”
“عادتیں جان لیوا ہوتی ہیں، اور انسانوں کی عادتیں واقعی جان لے لیتی ہیں”
“لڑکیوں کی کچی عمر کی غلطیاں انکے لیے پکا عذاب بن جاتی ہیں”
one line poetry in text
“آنسوؤں کا بہنا اذیت نہیں ہوتی، انکو پونچنے کے لیے کسی کا نہ ہونا اذیت ہوتا ہے”
“ہمارے کسی اپنے کے چلے جانے کے بعدانکی کسی نہ مانی گئی بات کا گلٹ دنیا کے ہر گلٹ سے بڑا ہوتا ہے “
“کچھ ناراضگیوں کو موت سے پہلے ختم ہو جانا چاہیے، موت کے بعد انکا ختم ہونا مجبوری ہوتی ہے اور موت سے پہلے ختم ہونا محبت ہوتی ہے “
“اگر سب کی نظریں ایک سی ہوتی تو یہ دنیا جنت ہوتی “
“خواہش اور چاہ میں بڑا فرق ہوتا ہے، خواہش انسان کو گھمنڈی کرتی ہے اور چاہ انسان کو مٹی کر دیتی ہے “
وہ جو زندگی میں آنے والا پہلا شخص ہوتا ہے نا وہ جا کے بھی کبھی زندگی سے جاتا نہیں بلکہ ہمیشہ موازنوں اور مقابلوں کا حصہ رہتا ہے
“محبت کرنے سے پہلے احترام کرنا سیکھیں”
“گھر سے نکالے ہوؤں کو واپس لے لیا جاتاہے، دل سے نکالے ہوؤں کو نہیں”
“اندھیرا انسان کو نگل جاتا ہے، انسان میں ساری منفی سوچیں اندھیرے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، تمہیں اس اندھیرےکی دنیا سے باہر نکل کر روشنی کا سامنا کرنا ہو گا “
Sad poetry must read
“ہمیں ایسا انسان نہیں بننا جسکی وجہ سے کوئی اپنے محسوسات کا اظہار کرنا چھوڑ دے، جسکی وجہ سے کوئی سچ بولنا چھوڑ دے “
“ہر انسان کی ایک کمزور کڑی ہوتی ہے جس سے انکو دھوکہ دیا جاتا ہے”
ون لائن شاعری
“جب سخت رویے دل توڑ دیں تو نرم لہجے بھی گستاخ لگتے ہیں”
“معافیاں کبھی بھی تکلیف کا خسارہ ادا نہیں کر سکتی “
“زہر جب گارگر نہیں ہوتا، لوگ تہمت سے مار دیتے ہیں “
“زندگی میں بعض دفعہ کچھ لوگوں کو بہت کچھ کہنے کو دل چاہتا ہے، لیکن انسان نہیں کہہ سکتا، سو لحاظ ہوتے ہیں جن کو رکھنا پڑتا ہے اور رکھنا چاہیے “
“جب اداسیاں روح میں اتر جائیں تو رونقیں متاثر نہیں کرتی “
“کہنے والے تو کہہ کہ آگے بڑھ جاتے ہیں مگر سننے والوں کے لیے وہ باتیں ساری زندگی کے لیے چبھن بن جاتی ہیں”
“محبت تو ہو جاتی ہیں بس، خود تو کوئی بھی نہیں کرتا”
“صرف چہرے ہی نہیں، آوازیں بھی انسان کی کیفیات کا آئینہ ہوتی ہیں”
“کیا منا لینے سے دل پہ لگے مٹ جاتے ہیں؟”
“غیر ضروری چیزوں کا تجسّس انسان کو مار ڈالتا ہے؟”
“زندگی کے ہر موڑ پہ واپسی کا موقع نہیں ملتا”
“انسان کو کسی بھی رشتے میں اپنی عزت قربان نہیں کرنی چاہیے،تم اچھے ہو یا برے ،تم معزز ہو• تمہارے معزز ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ تم خادم علیہ السلام کی اولاد ہو”
ایک طرف خسارے سارے جہاں کے
ایک طرف میرے ہاتھ سے گنوایا ہوا تو
One Line Sahyari
“ایک دن لگتا ہے کہ زندگی کے راستے اتنے صاف ہیں کہ وہ کبھی دھندلا ہی نہیں سکتے،اور اگلے ہی دن ایسی گرد آتی ہے کہ آنکھیں کھلی رکھنا مشکل ہو جاتا ہے”
“انسان کو جینا آنا چاہیے مر تو سب نے ہی جانا ہے”
“غم کو ہرانے کے لیے صرف تین داؤ بہت ہیں۔ ایمان، صبر، رضا”
“لوگ حقیقی تکلیف دے کر مصنوعی معافی مانگتے ہیں”
“دنیا عورت کے ماضی کو کبھی نہیں بھولتی۔ دنیا صرف مرد کے ماضی کو بھول جاتی ہے”