گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہے — مرزا غالب | Gar khamushi se faida ikhfa-e-haal hai

Gar khamushi se faida ikhfa-e-haal hai

Mirza Ghalib

گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہےخوش ہوں کہ میری بات سمجھنی محال ہے
کس کو سناؤں حسرت اظہار کا گلہدل فرد جمع و خرچ زبان ہائے لال ہے
کس پردے میں ہے آئینہ پرداز اے خدارحمت کہ عذر خواہ لب بے سوال ہے
ہے ہے خدا نخواستہ وہ اور دشمنیاے شوق منفعل یہ تجھے کیا خیال ہے
مشکیں لباس کعبہ علی کے قدم سے جانناف زمیں ہے نہ کہ ناف غزال ہے
وحشت پر میری عرصۂ آفاق تنگ تھادریا زمیں کو عرق انفعال ہے
ہستی کے مت فریب میں آ جائیو اسدعالم تمام حلقۂ دام خیال ہے

Similar Posts