باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سنیے گا — میر تقی میر

Batein Hamari Yaad Rahen Phir Batein Aisi Na Suniyega

Mir Taqi Mir

باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سنیے گاپڑھتے کسو کو سنیے گا تو دیر تلک سر دھنیے گا
سعی و تلاش بہت سی رہے گی اس انداز کے کہنے کیصحبت میں علما فضلا کی جا کر پڑھیے گنیے گا
دل کی تسلی جب کہ ہوگی گفت و شنود سے لوگوں کیآگ پھنکے گی غم کی بدن میں اس میں جلیے بھنیے گا
گرم اشعار میرؔ درونہ داغوں سے یہ بھر دیں گےزرد رو شہر میں پھریے گا گلیوں میں نے گل چنیے گا

Similar Posts