راہ دور عشق میں روتا ہے کیا — میر تقی میر

Rah Dur E Ishq Mein Rota Hai Kya

Mir Taqi Mir

راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
قافلے میں صبح کے اک شور ہےیعنی غافل ہم چلے سوتا ہے کیا
سبز ہوتی ہی نہیں یہ سرزمیںتخم خواہش دل میں تو بوتا ہے کیا
یہ نشان عشق ہیں جاتے نہیںداغ چھاتی کے عبث دھوتا ہے کیا
غیرت یوسف ہے یہ وقت عزیزمیرؔ اس کو رائیگاں کھوتا ہے کیا

Similar Posts