محرم نہیں ہے تو ہی نواہائے راز کا — مرزا غالب | Mahram nahin hai tu hi nawa-ha-e-raz ka

Mahram nahin hai tu hi nawa-ha-e-raz ka

Mirza Ghalib

محرم نہیں ہے تو ہی نواہائے راز کایاں ورنہ جو حجاب ہے پردہ ہے ساز کا
رنگ شکستہ صبح بہار نظارہ ہےیہ وقت ہے شگفتن گل ہائے ناز کا
تو اور سوئے غیر نظر ہائے تیز تیزمیں اور دکھ تری مژہ ہائے دراز کا
صرفہ ہے ضبط آہ میں میرا وگرنہ میںنغمہ ہوں ایک ہی نفس جاں گداز کا
ہیں بس کہ جوش بادہ سے شیشے اچھل رہےہر گوشۂ بساط ہے سر شیشہ باز کا
کاوش کا دل کرے ہے تقاضا کہ ہے ہنوزناخن پہ قرض اس گرہ نیم باز کا
تاراج کاوش غم ہجراں ہوا اسدسینہ کہ تھا دفینہ گہر ہائے راز کا

Similar Posts