جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں — مرزا غالب | Jahan tera naqsh-e-qadam dekhte hain

Jahan tera naqsh-e-qadam dekhte hain

Mirza Ghalib

جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیںخیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں
دل آشفتگاں خال کنج دہن کےسویدا میں سیر عدم دیکھتے ہیں
ترے سرو قامت سے اک قد آدمقیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں
تماشا کہ اے محو آئینہ داریتجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں
سراغ تپ نالہ لے داغ دل سےکہ شب رو کا نقش قدم دیکھتے ہیں
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبتماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

Similar Posts