حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعد — مرزا غالب | Husn ghamze ki kashakash se chhuta mere baad

Husn ghamze ki kashakash se chhuta mere baad

Mirza Ghalib

حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعدبارے آرام سے ہیں اہل جفا میرے بعد
منصب شیفتگی کے کوئی قابل نہ رہاہوئی معزولی انداز و ادا میرے بعد
شمع بجھتی ہے تو اس میں سے دھواں اٹھتا ہےشعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد
خون ہے دل خاک میں احوال بتاں پر یعنیان کے ناخن ہوئے محتاج حنا میرے بعد
در خور عرض نہیں جوہر بیداد کو جانگہ ناز ہے سرمے سے خفا میرے بعد
ہے جنوں اہل جنوں کے لیے آغوش وداعچاک ہوتا ہے گریباں سے جدا میرے بعد
کون ہوتا ہے حریف مے مرد افگن عشقہے مکرر لب ساقی میں صلا میرے بعد
غم سے مرتا ہوں کہ اتنا نہیں دنیا میں کوئیکہ کرے تعزیت مہر و وفا میرے بعد
آئے ہے بے کسی عشق پہ رونا غالبکس کے گھر جائے گا سیلاب بلا میرے بعد

Similar Posts