مزے جہان کے اپنی نظر خاک نہیں — مرزا غالب | Maze jahan ke apni nazar khak nahin

Maze jahan ke apni nazar khak nahin

Mirza Ghalib

مزے جہان کے اپنی نظر خاک نہیںسوائے خون جگر سو جگر میں خاک نہیں
گر غبار ہوئے پر ہوا اڑا لے جائےوگرنہ تاب و تواں بال و پر میں خاک نہیں
یہ کس بہشت شمائل کی آمد آمد ہےکہ غیر جلوۂ گل رہگذر میں خاک نہیں
بھلا اسے نہ سہی کچھ مجھی کو رحم آتااثر مرے نفس بے اثر میں خاک نہیں
خیال جلوۂ گل سے خراب ہیں مے کششراب خانے کے دیوار و در میں خاک نہیں
ہوا ہوں عشق کی غارت گری سے شرمندہسوائے حسرت تعمیر گھر میں خاک نہیں
ہمارے شعر ہیں اب صرف دل لگی کے اسدکھلا کہ فائدہ عرض ہنر میں خاک نہیں

Similar Posts