کی وفا ہم سے تو غیر اس کو جفا کہتے ہیں — مرزا غالب | Ki wafa hum se to ghair us ko jafa kahte hain

Ki wafa hum se to ghair us ko jafa kahte hain

Mirza Ghalib

کی وفا ہم سے تو غیر اس کو جفا کہتے ہیںہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو برا کہتے ہیں
آج ہم اپنی پریشانی خاطر ان سےکہنے جاتے تو ہیں پر دیکھیے کیا کہتے ہیں
اگلے وقتوں کے ہیں یہ لوگ انہیں کچھ نہ کہوجو مے و نغمہ کو اندوہ ربا کہتے ہیں
دل میں آ جائے ہے ہوتی ہے جو فرصت غش سےاور پھر کون سے نالے کو رسا کہتے ہیں
ہے پرے سرحد ادراک سے اپنا مسجودقبلے کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں
پائے افگار پہ جب سے تجھے رحم آیا ہےخار رہ کو ترے ہم مہر گیا کہتے ہیں
اک شرر دل میں ہے اس سے کوئی گھبرائے گا کیاآگ مطلوب ہے ہم کو جو ہوا کہتے ہیں
دیکھیے لاتی ہے اس شوخ کی نخوت کیا رنگاس کی ہر بات پہ ہم نام خدا کہتے ہیں
وحشت و شیفتہ اب مرثیہ کہویں شایدمر گیا غالب آشفتہ نوا کہتے ہیں

Similar Posts