عمر بھر ہم رہے شرابی سے — میر تقی میر

Umr Bhar Hum Rahe Sharabi Se

Mir Taqi Mir

عمر بھر ہم رہے شرابی سےدل پر خوں کی اک گلابی سے
جی ڈھا جائے ہے سحر سے آہرات گزرے گی کس خرابی سے
کھلنا کم کم کلی نے سیکھا ہےاس کی آنکھوں کی نیم خوابی سے
برقعہ اٹھتے ہی چاند سا نکلاداغ ہوں اس کی بے حجابی سے
کام تھے عشق میں بہت پر میرؔہم ہی فارغ ہوئے شتابی سے

Similar Posts