ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا — مرزا غالب | Hui takhir to kuchh bais-e-takhir bhi tha

Hui takhir to kuchh bais-e-takhir bhi tha

Mirza Ghalib

ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھاآپ آتے تھے مگر کوئی عناں گیر بھی تھا
تم سے بے جا ہے مجھے اپنی تباہی کا گلہاس میں کچھ شائبۂ خوبی تقدیر بھی تھا
تو مجھے بھول گیا ہو تو پتا بتلا دوںکبھی فتراک میں تیرے کوئی نخچیر بھی تھا
قید میں ہے ترے وحشی کو وہی زلف کی یادہاں کچھ اک رنج گرانباری زنجیر بھی تھا
بجلی اک کوند گئی آنکھوں کے آگے تو کیابات کرتے کہ میں لب تشنۂ تقریر بھی تھا
یوسف اس کو کہوں اور کچھ نہ کہے خیر ہوئیگر بگڑ بیٹھے تو میں لائق تعزیر بھی تھا
دیکھ کر غیر کو کیوں ہو نہ کلیجا ٹھنڈانالہ کرتا تھا ولے طالب تاثیر بھی تھا
پیشے میں عیب نہیں رکھیے نہ فرہاد کو نامہم ہی آشفتہ سروں میں وہ جواں میر بھی تھا
ہم تھے مرنے کو کھڑے پاس نہ آیا نہ سہیآخر اس شوخ کے ترکش میں کوئی تیر بھی تھا
پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحقآدمی کوئی ہمارا دم تحریر بھی تھا
ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبکہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا

Similar Posts